حالیہ بارشیں اورسیلاب ،ڈیڑھ لاکھ ایکڑپرکپاس کی فصل تباہ

رواں مالی سا ل میں کپاس کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا، زرعی ماہرین

جمعرات 13 اگست 2015 14:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر کپاس کی فصل تباہ ہوئی، زرعی ماہرین کا کہنا ہے رواں مالی سا ل میں کپاس کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال میں کپاس کا پیدواری ہدف ایک کروڑ چون لاکھ بیلز مقرر کیا گیا ہے، تاہم ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث لیہ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان اور مظفرآباد میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر کپاس کی ایک لاکھ بیلز کو شدید نقصان پہنچا،سندھ میں بھی کپاس کی کاشت کے مختلف اضلاع حیدر آباد، دادو، بدین میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔

زرعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کپاس کی کاشت کے وقت بارشوں کے باعث دس فیصد پیداواری ہدف متاثرہوا۔ رواں مالی سال میں ایک کروڑ چون لاکھ بیلز کے پیداواری ہدف کا حصول مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :