پشاور‘آزادی سوئمنگ گالا اختتام پذیر، ایم پی اے یاسین خلیل نے انعامات تقسیم کئے

جمعرات 13 اگست 2015 14:59

پشاور‘آزادی سوئمنگ گالا اختتام پذیر، ایم پی اے یاسین خلیل نے انعامات ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی سوئمنگ گالا اختتام پذیر ، ممبر صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، ڈسٹرکٹ ممبر یونس ظہیر مہمند ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمت الله ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، جمشید بلوچ،اسد خان، اورصوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں سوئمنگ گالا کا شاندار انعقاد کیاگیا جس میں چھ مختلف کیٹگریز میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے پچاس میٹربریسٹ سٹروک میں معاذ اختر نے پہلی شہریار خان نے دوسری اور حمزا گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پچاس میٹر بیک سٹروک میں حامد اسد نے پہلی اور فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ پچاس میٹر فری سٹائل کیٹگری میں حسین نے پہلی اور محب الله نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ سومیٹر بٹر فلائی ایونٹ میں عامر حسین نے پہلی اور علی رضانے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ دوسو میٹر میں وقاص حسین نے پہلی اور عامر حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کمر عمر کھلاڑیوں کے پچاس میٹر فری سٹائل میں عذیفہ اسد نے پہلی ، ذوالفقار نے دوسری محمد سعد نے تیسری اور مراد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔