پشاور‘ جشن آزادی بیڈمنٹن چیمپئن شپ عثمان شاہ نے جیت لی

جمعرات 13 اگست 2015 14:59

پشاور‘ جشن آزادی بیڈمنٹن چیمپئن شپ عثمان شاہ نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر بیڈمنٹن مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں سید عثمان شاہ اور شیز نے انڈر18 اور انڈر14 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ،ڈائریکٹرڈویلپمنٹ نعمت الله ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد حسین ،پشار ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر میاں صداقت شاہ ، کوچ ندیم خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر بیڈمنٹن مقابلوں کا شاندار انعقاد کیاگیا جس میں انڈر18 کا فائنل سید عثمان شاہ اور عزیر خان کے درمیان کھیلاگیا جس میں عثمان شاہ نے 21-13,21-8 اور21-17 سے کامیابی حاصل کی جبکہ انڈر14 کیٹگریز میں شیز خان نے دانیال کو 21-15,21-11 اور21-18 سے ہراکر جشن آزادی بیڈمنٹن ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں تقسیم کئے جبکہ آخر میں صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی طرف سے جشن آزادی کیک بھی کاٹا گیا ۔