وزیراعظم سے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات‘ متحدہ کے استعفوں کی واپسی کیلئے مولانا فضل الرحمن کو لندن بھجوانے کی تجویز پر اتفاق

جمعرات 13 اگست 2015 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے لئے مولانا فضل الرحمن کو لندن کے دورے پر بھی بھجوانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کو ایم کیو ایم سے استعفے واپس لینے کے لئے آمادہ کرنے کے لئے ذمہ داری سونپی گئی ضرورت پڑنے پر مولانا فضل الرحمن اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محود خان اچکزئی الطاف حسین کو منانے کے لئے لندن بھی جاسکتے ہیں۔

جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بھی ڈاکٹر فاروق ستار سے ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے جس میں استعفوں کی واپسی اور ایم کیو ایم کے تحفظا ت دور کرنے سے متعلق غور کیا گیا۔