افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا

جمعرات 13 اگست 2015 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا۔جمعرات کو افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد جس کی قیادت وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کررہے ہیں اسلام آباد پہنچ گیا ۔افغان وفدوزیراعظم نوازشریف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان وفد پاکستانی حکام کو کابل میں حالیہ بم دھماکوں کے حوالے سے اپنی حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گا اور طالبان رہنماؤں کے خلاف کاروائی پر بات کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق وفد میں افغان انٹیلی جنس چیف رحمت اللہ نبیل ،قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتماراور قائمقام وزیر دفاع معصوم ستانگزئی شامل ہیں۔افغان صدارتی ترجمان سید ظفر ہاشمی نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ افغان وفد پاکستانی حکام کے ساتھ جامع مذاکرات کے دوران کابل حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :