سپیکر قومی اسمبلی ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی نہ کریں، سید خورشید شاہ

جمعرات 13 اگست 2015 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی نہ کریں۔حکومت ایم کیو ایم سے مذکرات کرے اور ان کو اس ایوان سے نہ جانے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم نے استعفے جمع کرائے ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے معاملے پر بھی اہم کردار ادا کیا ان کے استعفوں میں جلد بازی نہ کی جائے۔

پاکستان میں جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے پہلے جب پاکستان میں جمہوری نظام شروع ہوا تو کچھ فورسز اسے لپیٹتی آئی ہیں ، ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں سے ووٹ لیکر آئے ہیں اور عوام کے نمائندے ہیں ہمیں یہاں بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالن چاہئے، ایم کیو ایم کا جو مقصد ہے حکومت ان سے مذاکرات کرے اور ان کو اس ایوان سے نہ جانے دیا جائے۔ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے معاملہ حل کیا جائے۔