تھر پارکر میں سیلاب کے بعد زہریلے سانپوں کا بسیرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 16:06

تھر پارکر میں  سیلاب کے بعد زہریلے سانپوں کا بسیرا

تھر پار کر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015ء) : تھر پارکر میں سیلاب کے بعد زہریلے سانپوں کا بسیرا ہو گیا. تھرپارکرمیں بارشوں کے بعد زہریلے سانپوں کی بڑی تعداد بلوں سے باہر آگئی ہے،جس کے بعد سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق صحرائے تھر میں بارشوں کے بعدایک ماہ کے دوران سانپ کے کاٹنے کےضلع بھر میں 325واقعات پیش آئے،مٹھی سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹراقبال بھرگڑی کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں 105 افرادکو علاج کے لئے لایاگیا۔

متعلقہ عنوان :