ایم کیو ایم کا استعفی دینے کا فیصلہ غلط ہے، کراچی آپریشن درست سمت پر گامزن ہے ، استعفوں سے اداروں کے کردار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 13 اگست 2015 16:08
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا استعفی دینے کا فیصلہ غلط ہے، کراچی آپریشن درست سمت پر گامزن ہے جن اداروں کے خلاف بات کی گئی وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں، استعفوں سے اداروں کے کردار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو پارلمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جن اداروں کیخلاف بات کی ہے وہ اس وقت کراچی سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کرار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن آپریشن ہوتا ہے جو ہر صورت جاری رہے گا، استعفوں سے آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ا یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لیں ورنہ سپیکر قومی اسمبلی ان پر قانونی کارروائی کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی آپریشن درست سمت میں گامزن ہے جس سے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مدد مل رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.