یوٹیلٹی سٹورز پردالوں، کوکنگ آئل سمیت 12اشیاء کی قیمتوں اضافہ

جمعرات 13 اگست 2015 16:24

یوٹیلٹی سٹورز پردالوں، کوکنگ آئل سمیت 12اشیاء کی قیمتوں اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان نے صوبہ بھر کے تمام سٹورز پر دالوں، کوکنگ آئل ، چینی،آٹا،مشروبات کی نئی قیمتیں کو لاگو کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر، دال چنا، دال مسور،مونگی کی قیمتوں میں چار سے آٹھ روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب کے متعدد اضلاع میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث لوگ یوٹیلٹی سٹورز کی بجائے عام مارکیٹ سے اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔