گندم کے اضافی ذخائربرآمد کرنیکی تاریخ میں تیسری بارتوسیع

جمعرات 13 اگست 2015 16:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کے اضافی ذخائربرآمد کرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کردی ،برآمدکنندگان تیس ستمبر تک اضافی گندم برآمد کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک کی تجویز منظورکرتے ہوئے گندم کے اضافی ذخیرے کوبرآمد کرنے کیلئے مزید وقت دے دیا،برآمدکنندگان اب اضافی گندم تیس ستمبر تک برآمد کرسکیں گے،حکومت نے سندھ اور پنجاب کو پندرہ مارچ تک بارہ لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم برآمدی مسائل کے باعث مدت میں پندرہ اپریل اور پھر اکتیس جولائی تک کی توسیع دی گئی تھی، تاہم اب بھی برآمد کنندگان کے پاس آٹھ لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے جسے ٹھکانے لگانے کے لیے حکومت نے اب تیس ستمبر کی حتمی تاریخ مقرر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذخیرے کو یوٹیلیٹی اسٹورز کوسبسڈی ریٹس پر فراہم کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔