ایم کیوایم کے منظرعام سے غائب رہنما فیصل سبزواری کا دو ہفتے میں وطن آنے کا اعلان

جمعرات 13 اگست 2015 16:49

ایم کیوایم کے منظرعام سے غائب رہنما فیصل سبزواری کا دو ہفتے میں وطن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست2015ء) ایم کیو ایم کے رہنماء فیصل سبزواری جوکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد سے منظرِ عام سے غائب تھے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں وطن لوٹ آٗئیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ کے سابق وزیر برائے امورِنوجوانان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے طے شدہ منصوبوں کے مطابق دو ہفتوں میں وطن لوٹ آئیں گے کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماء فیصل سبزواری جوکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد سے منظرِ عام سے غائب تھے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں وطن لوٹ آٗئیں گے۔

سندھ کے سابق وزیر برائے امورِنوجوانان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے طے شدہ منصوبوں کے مطابق دو ہفتوں میں وطن لوٹ آئیں گے فیصل سبزواری کے متعلق میڈیا میں افواہات گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اختلافات کی بنا پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، تاہم فیصلی کی جانب سے ایساکوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فروغ نسیم، فیصل سبزواری اور رؤف صدیقی کو دھوکے باز قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :