سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین کی تقرری کا نوٹس لے لیا

پیمرا کمال الدین ٹیپو کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا پیمرا قانون میں قائم مقام چیئرمین کی کوئی گنجائش نہیں ‘جسٹس جوادایس خواجہ

جمعرات 13 اگست 2015 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین کی تقرری کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا کمال الدین ٹیپو کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ پیمرا قانون میں قائم مقام چیئرمین کی کوئی گنجائش نہیں ، سپریم کورٹ دو سال قبل اس حوالے سے فیصلہ بھی دے چکی ہے۔

فیصلے کے باوجود قائم مقام چیئرمین پیمرا کی تعیناتی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر قائم مقام چیئرمین پیمرا کمال الدین ٹیپو کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔