پاکستانی سائنسدان کی حیرت انگیزایجاد

جمعرات 13 اگست 2015 17:09

پاکستانی سائنسدان کی حیرت انگیزایجاد

بوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست2015ء)بوسٹن یونی ورسٹی میں بائیو میڈیکل انجینئر کے فرائض انجام دینے والے پاکستانی سائنسدان محمد زمان نے جعلی ادویات کی شناخت کرنے والی حیرت انگیز مشین ایجاد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد سائنسدان کی حیرت انگیز ایجاد ایک سوٹ کیس کے سائز کی ہے اور اس کانام فارما چیک ہے جس میں گولی کو مقررہ جگہ پر رکھنے سے پتہ چل جاتا ہے کہ آیا یہ ٹیبلٹ اصلی ہے یا نقلی۔

محمد زمان نے اپنی اس حیرت انگیز ایجاد کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ایک ڈیولپمنت ایکسچنج کانفرنس میں روشناس کرایاہے جس پر انہیں 2 ملین امریکی ڈالر کی رقم مہیا کی گئی ہے تاکہ اس مشین کو کمرشل مقاصد میں استعمال ہونے کے قابل بنایا جاسکے۔ محمد زمان کا کہنا تھا کہ اس مشین کا آئیڈیا انتہائی سادہ ہے اس سے کسی بھی دوا کی پوٹینسی جانچ کر جانا جاتا ہے کہ آیا دوا اصلی ہے یا نہیں۔