سعودی شہریوں کا ہوا میں رقص، سعودی عرب میں منایا جانے والا ایک ایسا تہوار جس میں بندوقوں سے کھیلا جاتا ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 17:22

سعودی شہریوں کا ہوا میں رقص، سعودی عرب میں منایا جانے والا ایک ایسا ..

سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015ء) : ہر ملک و قوم کے اپنے مخلتف تہوار ہیں جو کہ مختلف مواقعوں اور تواریخ پر منائے جاتے ہیں لیکن سعودی عر ب میں ایک عجیب و غریب تہوار منایا جاتا ہے جس سے متعلق آج سے پہلے کسی نی نہ سنا ہو گا نہ دیکھا ہو گا. اس تہوار میں میں سعودی شہری بندوقوں کی نلی کا رخ زمین کی جانب موڑ کر فائرنگ کرتے ہیں اور گولی کے نلکنے کے پریشر کے باعث وہ خود ہوا میں بلند ہو جاتے ہیں.

(جاری ہے)

ہوا میں رہتے ہوئے رقص کرنا ان سعودی شہریوں کی صلاحیت سمجھا جاتا ہے. تفصیلات کے مطابق ایسا سعودی عرب میں طائف کے مغربی سعودی شہر میں ایک روایتی تہوار کے دوران کیا جاتا ہے. دیکھنے میں یہ نظارہ نہایت دلچسپ معلوم ہوتا ہے جب بندوق سے نکلنے والی گولی کے پریشر کے باعث نوجوان ہوا میں بلند ہو کر رقص کرتا ہے. عام طور پر سعودی اپنے اس روایتی تہوار کو شادیوں اور گریجویشن کی خوشی میں بھی مناتے ہیں اور بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس قسم کے تہوار سے محظوظ بھی ہوتے ہیں.

متعلقہ عنوان :