سہ ملکی سیریز،اگروال اور پانڈے کی شاندار سنچریاں ،بھارت اے ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 13 اگست 2015 18:41

سہ ملکی سیریز،اگروال اور پانڈے کی شاندار سنچریاں ،بھارت اے ٹیم  فائنل ..

چنائی ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) اگروال اور پانڈے کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت اے ٹیم سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی۔ بھارت اے ٹیم نے جنوبی افریقہ اے کو آخری لیگ میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ جنوبی افریقن اے ٹیم 371 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 337 رنز بنا سکی۔

کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار سنچری جبکہ زونڈو اور ہینڈرکس کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چنائی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری لیگ میچ میں بھارت اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 371 رنز بنائے، اگروال نے 176 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، منیش پانڈے 108 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کپتان انمکت چند 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹسٹوبے اور مہاراج نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقن اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 337 رنز تک محدود رہی، کوک 113، زونڈو 86 اور ہینڈرکس 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اکثر پٹیل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :