نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،ڈیوڈ ویلے کی تیز ترین سنچری،نارتھمٹنشائر نے سسکس کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 13 اگست 2015 18:41

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،ڈیوڈ ویلے کی تیز ترین سنچری،نارتھمٹنشائر ..

لندن ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیوڈ ویلے کی تیز ترین سنچری کی بدولت نارتھمٹنشائر نے سسکس کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم نے 166 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، ویلے نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 40 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

کرس ناش اور جے وردھنے کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں سسکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 165 رنز بنائے، کرس ناش 53 اور جے وردھنے 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ویلے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں نارتھمٹن شائر نے ویلے کی دھواں دار اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 16 ویں اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ویلے نے محض 40 گیندوں پر 10 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

متعلقہ عنوان :