فوجی عدالتوں سے سزا پانے دہشت گردوں کے نام سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اگست 2015 19:06

فوجی عدالتوں سے سزا پانے دہشت گردوں کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) فوجی عدالتوں سے سزا پانے دہشت گردوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور اور صفورا چورنگی کراچی میں رینجرز پر حملے میں ملوث 7 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت جبکہ 1 دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جن دہشت گردوں کو سزائیں دی گئی ہیں ان کے نام منظور عام پر آگئے ہیں۔

آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث مولوی عبدالسلام، تاج محمد، عتیق الرحمان، مجیب الرحمان، سبیل الیاس اور علی کو سزائے موت دی گئی ہے جن کا تعلق توحید الجہاد سے ہے جبکہ صفورا چورنگی کراچی میں رینجرز پر حملے میں ملوث محمد فرحان کو سزائے موت دی گئی ہے جس کا تعلق جیش محمد سے ہے۔جبکہ ایک مجرم کفایت اللہ کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔