Live Updates

تحریک انصاف کے18 ناراض رہنما ؤں نے جسٹس وجیہہ الدین کی حمایت کردی

جمعرات 13 اگست 2015 19:11

تحریک انصاف کے18 ناراض رہنما ؤں نے جسٹس وجیہہ الدین کی حمایت کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے 18 ناراض رہنماوٴں نے پارٹی کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 18 ناراض رہنماوٴں نے پارٹی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو اپنی حمایت کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے جبکہ جسٹس وجیہہ الدین پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے کل سے باقاعدہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کریں گے،جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے اور اپنی تحریک کے ذریعے پارٹی میں حقیقی جمہوریت کو فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تحریک کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے نظریاتی رہنماوٴں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے مقامی رہنماوٴں کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین سے ملنے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین تحریک سے پارٹی کمزور ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :