سینٹ کمیٹی قواعد و ضوابط،استحقاق کا اجلاس، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے سینٹ اجلاس میں حاضر نہ ہونے پر معذرت کر لی

جب بھی سینٹ یا قومی اسمبلی سے نوٹس بجھوایا جاتا ہے پیش ہوتے ہیں،سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ،متعلقہ بندہ بیمار تھا،سیکرٹری خزانہ وزارت کے سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری ہمارا فون نہیں اٹھاتے،چیئرمین کمیٹی،معاملہ رفع دفع ،مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کی ہدایت کی

جمعرات 13 اگست 2015 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق میں سیکرٹری خزانہ وقار مسعود ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے سینٹ اجلاس میں حاضر نہ ہونے پر معذرت کر لی ۔ موجودہ چیئرمین کے آنے سے سینٹ کے معاملات بہتر انداز سے چل رہے ہیں اگر کوئی سیکرٹری یا اعلی افسر بیمار ہو جاتا ہے تو متعلقہ حکام کو مطلع کرنا لازمی ہے اور اس کی جگہ وزارت کے کسی اور اعلی افسر کا آنا لازمی ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس چیئرمین سینٹ جہانزیب جمالدین کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اس موقع پر سیکرٹری بین الصوبائی کمیٹی نے بتایا کہ ہمیں اس تحریک کا نوٹس نہیں ملا تھا اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا این ایف سی کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی نوٹس سینٹ یا قومی اسمبلی کی طرف سے بجھوایا جاتا ہے تو پیش ہوتے ہیں یا اپنے کسی سینیئر افسر کو بھیجتے ہیں اس پر کمیٹی کے رکن سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اگر متعلقہ وزیر سینٹ میں حاضر ہوتا ہے تو اس دوران سیکرٹری یا وزارت کا اعلی افسر کا موجود ہونا لازمی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت کے سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری ہمارا فون نہیں اٹھاتے ہم حقیقی مسائل کے لئے وزارتوں کی طرف رخ کرتے ہیں اس پر سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے کہا کہ ہمارے دفاتر آپ کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کے حوالے سے ہمارا متعلقہ بندہ بیمار تھا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری صاحب حاضر تھے مگر وہ حاضری نہیں لگوا سکے اس پر چیئرمین کمیٹی نے معاملہ رفع دفع کر دیا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :