ملکی تر قی ،خو شحالی اور سلامتی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا، میاں محمد اسلم

کلمہ طیبہ لا الہ الا اﷲ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کو نااہل قیادتوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،تر نول میں عوامی اجتماع سے میاں محمد رمضان ،تنویر شاہ اور دیگر کا خطاب

جمعرات 13 اگست 2015 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) نائب امیر جما عت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے پاکستان کے68ویں یوم آزادی پر قوم کو مبار کباد دیتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی تر قی ،خو شحالی اور سلامتی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا ، آ گ اور خون کے دریا سے گزر کر صرف ایک کلمہ طیبہ لا الہ الا اﷲ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کو نااہل قیادتوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، یوم آزادی پر قوم کو نئے جذبے اور عزم نو کے ساتھ اس عہد کو زندہ و تابندہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے اورحقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وطن عزیز کی یکجہتی اورسلامتی کے لئے حکمران جذبہ ٗ اخوت کو پروان چڑھانے اور عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے تر نول میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد رمضان ،تنو یر شاہ اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا ہمیں بحیثیت قوم اپناجائزہ لینے اور1947 والاجذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جسکے قول وفعل میں تضاد نہ ہو اور جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقوم کو یکجا کرے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کا چراغ روشن کرسکے۔

انھوں نے کہا ہمارے حکمرانوں کی غلامانہ ذہنیتوں اورمعذرت خواہانہ رویوں نے بھارت کو حوصلہ دیا ہے اور وہ سرحدوں پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی انتخابی نعروں اور دعووں کے برعکسں معاشی ترقی تو درکنار، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر امن و امان کی صورتحال اس قدر دگرگوں کہ انسان اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :