القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کا ملااخترمنصورکی حمایت کا اعلان

افغان طالبان ہمارے اتحادی اورملااخترمنصورہمارے بھائی ہیں اﷲ ان کی حفاظت فرمائے،آڈیوپیغام

جمعرات 13 اگست 2015 19:44

القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کا ملااخترمنصورکی حمایت کا اعلان

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) عالمی شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے افغان طالبان کے نئے امیر ملااخترمنصورکی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی جماعت طالبان کے ساتھ کھڑی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک آڈیوپیغام میں ایمن الظواہری نے کہاکہ افغان طالبان ہمارے اتحادی اورملااخترمنصورہمارے بھائی ہیں اﷲ ان کی حفاظت فرمائے،آڈیوپیغام میں ایمن الظواہری نے کہاکہ ان کی جماعت طالبان کے ساتھ کھڑی ہے اورہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کا ساتھ دینگے۔

متعلقہ عنوان :