پارلیمنٹ میں عباسیوں کا راج، ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاسوں کی صدارت 2عباسیوں نے کی

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی،سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ آفیسرجاوید عباسی کی زیرصدارت شروع ہوا، اتفاق سے دونوں کا تعلق ہزارہ اور ایک ہی قبیلے سے ہے

جمعرات 13 اگست 2015 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پارلیمنٹ میں جمعرات کو عباسیوں کا راج، ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاسوں کی صدارت 2عباسیوں نے کی اور اتفاق سے دونوں ہم نام بھی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کی جبکہ اسی شام ایوان بالا(سینیٹ)کے اجلاس کی صدارت پریزائیڈنگ آفیسر جاوید عباسی نے کی، پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ایک ہی نام کے دو مختلف سپیکر اور چیئرمین کی صدارت میں اجلاس شروع ہوئے اور اتفاق سے دونوں کا تعلق ہزارہ کے علاقے ایبٹ آباد سے ہے اور دونوں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔