عراق میں کردوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے،جرمنی

جمعرات 13 اگست 2015 21:00

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) جرمن وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف جنگ آزما کرد فورسز پر چند روز قبل کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے تر جمان نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ''عراق کے خود مختار شمالی علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل کے جنوب مغرب میں واقع علاقے میں کردوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔

اس کے نتیجے میں بعض کرد جنگجووٴں کا نظام تنفس متاثر ہوا ہے اور انھیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن انھیں تربیت دینے والے جرمن فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے''۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ بغداد سے امریکی اور عراقی ماہرین صورت حال کے جائزے کے لیے اربیل روانہ کردیے گئے ہیں۔انھوں نے فوری طور پر داعش کو کیمیائی ہتھیاروں کے اس حملے کا ذمے دار قرار نہیں دیا ہے۔