مولانا فضل الرحمن کا چوہدری نثار علی خان کو ٹیلیفون ٗ ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر بات چیت

حکومت استعفوں کے معاملے پر جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے، مولانا فضل الرحمن حکومت استعفوں کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے گی ٗ چوہدری نثار کا جواب

جمعرات 13 اگست 2015 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو ٹیلی فون کر کے ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر چیت چیت کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت استعفوں کے معاملے پر جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے، چودھری نثار نے کہاکہ حکومت استعفوں کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام ف کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے کہا کہ حکومت کو ایم کیو ایم کے جائز تحفظات ضرور دور کرنے چاہئیں۔ حکومت استعفوں کے معاملے پر جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے، ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ حکومت استعفوں کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے گی اور ایم کیو ایم کے جائز خدشات دور کرنے کیلئے تیار ہے۔