چیچہ وطنی ،جشن آزادی کی جھنڈیاں لگاتے 12سالہ لڑکی چھت سے گر کر جاں بحق

جمعرات 13 اگست 2015 21:50

چیچہ وطنی ،جشن آزادی کی جھنڈیاں لگاتے 12سالہ لڑکی چھت سے گر کر جاں بحق

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)چیچہ وطنی جشن آزادی کی جھنڈیاں لگاتے ہوئے 12سالہ لڑکی چھت سے گر کر جاں بحق تفصیل کے مطابق بلاک نمبر11کے رہائشی محمدبوٹا کی بیٹی12سالہ علیزہ جشن آزادی کے سلسلہ میں اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ جھنڈیاں لگا رہی تھی کہ وہ چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔