بنوریہ میڈیا نے ماضی کے مشہور ملی نغمے "پاک وطن" کوایک نئے انداز میں ریلیز کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 13 اگست 2015 22:01

بنوریہ میڈیا نے ماضی کے مشہور ملی نغمے "پاک وطن"  کوایک نئے انداز میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2015ء)معرو ف دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ العالمیہ کے ذیلی ادارے بنوریہ میڈیا پروڈکشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مدارس کی طرف سے تیار کردہ ملی نغمے "پاک وطن " کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں باقاعدہ طور پر ریلیز کردیا ہے۔ اس ملی نغمے میں معروف نعت خواں جنید جمشید ، نعمان شاہ، ابوبکر اور انس یونس نے اپنی مسحور کن آوازوں کے زریعےوطن سے محبت کے جذبات کوایک نئے اور دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے۔

بنوریہ آئی ٹی اینڈ میڈیا کے نائب انچارج مولانا حسن فیروز نے اپنے خطاب میں بتایا کے اس ملی نغمے کی تیاری کا مقصد نا صرف جشن آزادی کے موقع پر اہلیان وطن کوایک منفرد اور خوبصورت تحفہ پیش کرنا ہے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ ہم نے مدارس کے اس اصل تشخص کو بھی عوام الناس کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے جو عالمی سطح پر منفی پراپیگنڈے کے باعث دھندلا سی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجر رہناوں، صحافیوں اور نمایاں بلاگرز سمیت معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں مدرسے کے سینئر استادمولانا مفتی طاہر عباسی نے بنوریہ آگنائزیشن اور اسکے تحت چلنے والے ذیلی اداروں کا ایک اجمالی تعارف پیش کیا۔ا نہوں نے بتایا کہ جامعہ بنوریہ العالمیہ گزشتہ 37 برسوں سے دینوی علوم کے فروغ کیلئے سرکردہ عمل ہے اور اس دوران درجہ تحفیظ القرآن، درس نظامی اور تخصص کے شعبوں میں مجموعی طور پندرا ہزار سے زائد طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جامعہ بنوریہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں دینوی علوم کے ساتھ عصری علوم اور سائنس و ٹکنالوجی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔اس جہد مسلسل میں جامعہ بنوریہ کی کامیابی کی ایک واضع دلیل یہ بھی ہے کہ اس وقت جامعہ کے مختلف شبعہ جات میں امریکہ، کینیڈا، چین اورانڈونیشیاء سمیت 36 ممالک کے 1500 سے زائدغیر ملکی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

بنوریہ پروڈکشن کی جانب سے پروگرام میں ملی نغمےکی ویڈیو چلا کر اسے باقاعدہ طور پر ریلیز کیا گیا جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسے کے نائب مہتمم مفتی محمد نعمان نعیم نے کہا کہ ہماری طرف سے اس ویڈیو کا مقصد مدارس کی طرف سے امن ، محبت اور اتحاد کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنوریہ پروڈکشن مستقبل میں بھی اس قسم کے منصوبے لاتی رہے گی۔

تقریب کے آخر میں مفتی محمد نعیم صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں بلعموم امت مسلمہ اور بلخصوص اسلامیان پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے آپس کے تمام تراختلافات کو پس پشت ڈال کر مل جل کر آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بنوریہ میڈیا ٹیم ، نغمے کے پروڈیوسر سلمان ربانی (ہیڈ اوف بنوریہ میڈیا اینڈ آئی ٹی)، ڈاریکٹر فرخ شیخ اور تمام نعت خواں حضرات کو شاندار ملی نغمے کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس تقریب میں معاونت پر اردو سورس اور اسپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔