صدر ممنون حسین کا یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے 44افسران کونان آپریشنل فوجی اعزازات دینے کااعلان

دوہلال امتیاز (ملٹری)،16ستارہ امتیاز(ملٹری)،15تمغہ امتیاز(ملٹری)، دو ستارہ بسالت اور 9تمغہ بسالت شامل ہیں

جمعرات 13 اگست 2015 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) صدرپاکستان ممنون حسین نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے 44افسران کونان آپریشنل فوجی اعزازات دیئے ہیں جن میں دوہلال امتیاز (ملٹری)،16ستارہ امتیاز(ملٹری)،15تمغہ امتیاز(ملٹری)، دو ستارہ بسالت اور 9تمغہ بسالت شامل ہیں۔ہلال امتیاز ملٹری ایئرمارشل محمد اشفاق آرائیں اور ایئر مارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی کو دیا گیا ہے۔

ستارہ امتیاز(ملٹری)پانیوالو میں ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری، ایئر کموڈورعاصم انور، ایئرکموڈور شاہد لطیف باجوہ،ایئرکموڈور محمدظہورفیصل،ایئرکموڈور محمدافضل، ایئرکموڈور الیاس سلطان، ایئرکموڈور تمیزالدین شاکرقاضی، ایئرکموڈور سیدمحسن علی حسینی، ایئرکموڈور سرفراز خان، ایئرکموڈور محمدفاروق حیدر،ایئرکموڈور نصرت جاوید،گروپ کیپٹن ریاض احمد، گروپ کیپٹن جمیل نذر، گروپ کیپٹن عدنان مسعود حسن، گروپ کیپٹن مجیب الرحمان اورگروپ کیپٹن محمد علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمغہ امتیاز(ملٹری) پانیوالوں میں گروپ کیپٹن سید محمدعلی، گروپ کیپٹن محمودفیصل ظفر،گروپ کیپٹن احمد جنید، گروپ کیپٹن علی خرم عزیز، گروپ کیپٹن سیدانعام اﷲ ،گروپ کیپٹن احمررضا، گروپ کیپٹن شاہد وحید ،ونگ کمانڈرشوکت محمود ،ونگ کمانڈرفیصل ایزل محمدخان، ونگ کمانڈر طلحہ ایاز خان، ونگ کمانڈر سیدمسعود احمد، ونگ کمانڈر سید ارسلان علی، ونگ کمانڈرعلی شیر، ونگ کمانڈر محمدشعیب اور ونگ کمانڈر مراۃ العین عزیزی شامل ہیں۔

ستارہ بسالت ایئرکموڈورشفقت مشتاق (مرحوم) اور ونگ کمانڈر عاطرمحبوب کو دیاگیا ہے۔تمغہ بسالت ونگ کمانڈراحمد عدنان اعوان ،ونگ کمانڈر ایس نثاراحمدالنبی،سکواڈرن لیڈرعبدالغفاربزدار، سکواڈرن لیڈر یاسرسرفراز، سکواڈرن لیڈر عاصم حبیب، سکواڈرن لیڈر عمررشید، سکواڈرن لیڈر تنویر انور، سکواڈرن لیڈر سہیل عمران اورفلائٹ لیفٹیننٹ شعیب رشید( مرحوم) کودیاگیاہے۔