سپریم کورٹ نے وکلاء کیخلاف شکایات کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں وفاق اور چاروں صوبائی بارزکونسلز سے پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 13 اگست 2015 22:44

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے ملک بھر کے وکلاء کے خلاف شکایات کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں وفاق اور چاروں صوبائی بارز کونسلز سے پیش رفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے اورواضح کیاہے کہ عدالت کالے کوٹ کی آڑ میں کسی کو سائلین کے ساتھ زیادتی اور من مانی کی اجازت نہیں دے سکتی بار اور بنچ کا تعلق ضرورہے مگر ضاابطہ اخلاق پر بھی سختی سے عمل ہونا چاہئے ۔

جمعرات کوجسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عبدالسلام ،ممبر انضباطی کمیٹی بشریٰ کنول،وفاق سے وائس چیئرمین شعیب شاہین، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالرزاق عدالت میں پیش ہوئے ،سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وکلاء کیخلاف کل 7765 شکایات ہیں ا س وقت پنجاب میں 80ہزار وکلاء رجسٹرڈہیں پنجاب میں وکلاء کے خلاف آنے والی 0 42 میں سے 382 شکایات فراڈ ثابت ہوئے اورجائزشکایات کیس ٹربیونل کو ریفرکردیئے ہیں اس کے ساتھ جن وکلاء کیخلاف شکایات آئیں گی ان کے لائسنس تین ماہ کے لئے منسوخ کرنے کا قانون بھی پاس کردیاگیا ہے،اسلام آباد میں اس وقت دو کیس ہیں صوبہ پنجاب سے اسلام آباد سے متعلق کیس بہت جلد یہاں ریفر کردیئے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں وکلاء کے خلاف دو کیس آئے ہیں ،بعد ازاں عدالت نے پیش رفت کی رپورٹس طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :