آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس

کسی کو ون ویلنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی

جمعرات 13 اگست 2015 22:46

آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) 14 اگست کے موقع پر صوبے بھر میں موجود تمام حساس مقامات، تنصیبات، اہم مارکیٹیوں ، شاپنگ مال اور پبلک پارکس پر یونیفارم سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سول لباس میں بھی اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گئے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام آپریشنل سٹاف ، انٹیلی جنس ایجیسیز کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں گئے تاکہ بروقت اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی کو مزید مو ثر بنایا جاسکے۔

اس بات کا فیصلہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام سینئرپولیس افسران نے شرکت کی ۔ یوم پاکستان کے موقع پر عوامی تحفظ کی خاطر یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ اس موقع پر کسی صورت ون ویلنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور اس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی اور شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے سرپرائز ناکے لگاکر چیکنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی اور کسی بھی نا خوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے سکیورٹی اہلکار ،ریسکیو اتھارٹیز ، بم ڈسپوزل سکواڈ،1122 اور سول ڈیفنس کے ساتھ بھی مسقل رابطے میں رہیں گئے۔ اس کے علاوہ سی پی او سمیت تمام پولیس ہیڈ کواٹرز پر پاکستانی پرچم لہرائے جائیں گئے اور پولیس شہداء کی قبروں پر پھولو ں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور اس کے علاوہ اس اہم دن کے موقع پر پولیس فارمیشنز میں، سمینار، سمپوزیم اور سپورٹس ایونٹس منعقد کیے جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :