خیبر پختونخوا اسمبلی نے سندھ طاس معاہدہ کے تحت پنجاب سے آبی زر تلافی کے 119ارب روپے مانگ لئے

جمعرات 13 اگست 2015 22:49

خیبر پختونخوا اسمبلی نے سندھ طاس معاہدہ کے تحت پنجاب سے آبی زر تلافی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے 1991کے سندھ طاس معاہدہ کے تحت پنجاب سے آبی زر تلافی کے 119ارب روپے مانگ لئے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حصے کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے صوبے میں منصوبے شروع کئے جائیں اسمبلی اجلاس کے دوران جے یو آئی کے زرین گل کی تحریک التواء متفقہ طور پر بحث کیلئے منظور ہوئی تحریک التواء پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے حوالے سے آزادی سے قبل بھی اس خطے میں تنازعہ چلا آرہا تھا اور قیام پاکستان کے بعد بھی متعدد معاہدے کئے گئے جس میں آخری معاہدہ 1991میں سندھ طاس معاہدے کی صورت میں سامنے آیا اس معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا کا مجموعی آبی وسائل کا 14فیصد حصہ بنتا ہے تاہم خیبر پختونخوا وسائل نہ ہونے کے باعث صرف آٹھ فیصد پانی استعمال کررہا ہے اور صوبے کا باقی پانی پنجاب اور سندھ کے زیر استعمال ہے سندھ طاس معاہدے سے لے کر اب تک پنجاب اور سندھ نے صوبے کا جو پانی استعمال کیا ہے اس کی مالیت 119ارب روپے تک پہنچ گئی ہے لیکن پنجاب خیبر پختونخوا پانی کے استعمال کے باوجود آبی زر تلافی نہیں کر رہا ہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جواب میں سینئر صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت یہ مسئلہ پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھائے گی اور وہاں سے جواب آنے کے بعد اسمبلی میں اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔

۔

متعلقہ عنوان :