یوم آزادی گیمز، سپورٹس بورڈ پنجاب الیون نے کمشنر الیون کو4-2سے شکست دیدی
سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے فیضان نے دو ، یاسر اور نوید عالم نے ایک ایک گول کیا، سوئمنگ گالا میں یحییٰ ، سلمان، میکال، مصطفی، حسن اختر کامیاب رہے اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی 20کرکٹ میچ کے مہمان مخصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور تھے، اداکارشان، کرکٹراظہر علی اور دیگر نے شرکت کی
جمعرات 13 اگست 2015 23:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب الیون اور کمشنر الیون کے درمیان ہاکی میچ ہوا، جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب الیون نے کمشنر الیون کو4-2 گول سے شکست دیدی، سپورٹس بورڈ پنجا ب کی جانب سے فیضان نے دو ، یاسر اور نوید عالم نے ایک ایک گول کیا،سابق اولمپیئن خواجہ جنید اور قاسم خان نے بھی میچ کھیلا، کمشنر الیون کی جانب سے عابد اور رضوان نے ایک ایک گول کیا، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب سوئمنگ گالا سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں سپر بوائے یحییٰ رہے، انڈر 8میں سلمان بابر، انڈر10میں میکال فیصل، انڈر12میں مصطفیٰ فیصل، انڈر14میں ریبل اشتیاق اور انڈر16میں حسن اختر کامیاب رہے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں ٹی 20کرکٹ میچ اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ،میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور تھے ،اس موقع پر انہوں نے بیٹنگ کی اور معروف اداکار شان نے باؤلنگ کرائی، میچ میں قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، صدر لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.