اسلام آباد، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، باہمی تجارت اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد اور یکجہتی کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 اگست 2015 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف جو پاکستان کے ایک سرکاری دورے پر ہیں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، باہمی تجارت اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور انہیں پارلیمانی و عوامی رابطوں کے ذریعے مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایران کے نیوکلیئر ایشو پر ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہا کہ اس معاہدے سے ایرانی عوام کی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے پاکستان اور ایران کی پارلیمانوں کے مابین تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ دونوں ممالک کی پارلیمان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے ان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دینے اور تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ریلوے لائن کو بچھانے اور موجودہ روڈ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی تجویز دی۔

انہوں نے پاکستان اور ایران کے پارلیمانی سروسز کے شعبوں کے مابین قریبی روابط کی ضرورت پر دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تھنک ٹینک کے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران کی عوام اور حکومت اپنے پاکستان بھائیوں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قیادت کے مابین مسلسل رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں کے مابین رابطے موجود تعلقات کوفروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی ٹیکنیکل ٹیم کے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم کوبڑھانے اور مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایران کے لیے سپیکر کے جذبات کو سراہا اور ایران کی سپیکر کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو ایرا ن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ایران کے نیو کلیئر معاہدے پر عمل درآمد سے ایران کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایرانی ہم منصب کی طرف سے ایران کا دورہ کرنے کی