نئی فراری پانے کے لیے پرانی کو آگ لگا دی مگر۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 13 اگست 2015 23:57

نئی فراری پانے کے لیے پرانی کو آگ لگا دی مگر۔۔۔

سوئٹزرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2015ء)پرانی چیزوں سے جان چھڑا کر نئی چیزیں پانے کا شوق سب کو ہی ہوتا ہے۔ بچے بھی اپنے پرانے جوتے اور کھلونے جلدی توڑتے ہیں تاکہ نئے خریدیں جائیں مگر سوئیزرلینڈ کے ایک ارب پتی کے 20 سالہ بیٹے کو اس قسم کی حرکت کی کافی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ 20 سالہ لڑکے نے نئی فراری پانے کے لیے پرانی فراری (ماڈل فراری 458) کو آگ لگا دی تاکہ انشورنش کی رقم سے نئی فراری خرید سکے۔

عدالت نے اسے 33 ہزار ڈالر جرمانہ اور 2 سال پروبیشن کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فراری اُن 15 لگژری سپورٹس کاروں میں سے ایک تھی، جو اس 20 سالہ لڑکے کی ملکیت میں ہیں۔فراری لڑکےکو اس کے باپ نے تحفے میں دی تھی۔ اب وہ اپنے باپ کونہیں کہنا چاہتا تھا کہ اسے نئے ماڈل کی فراری دلوا دے۔ لڑکے نے موقع واردات سے اپنی غیر موجودگی ثابت کرنے کے لیے مساج سنٹر کا رخ کرنے سے پہلے اپنی گاڑی ، گاڑی کو آگ لگانے کے لیے دو ساتھیوں کو دی، جو اسے جرمنی لے گئے اور ایک مقام پر اسے آگ لگا دی۔ حکام لڑکے کے جھانسے میں نہیں آئے ۔ انہوں نے فون ریکارڈ اور نگرانی کے کیمروں کی مدد سے آگ لگانے والے دو مددگاروں کو گرفتار کر لیا۔لڑکے کے مدد گاروں کو 14 اور 16 ماہ کی پروبیشن کی سزا ہوئی ہے۔