کوئٹہ : پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب ، 100 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اگست 2015 10:54

کوئٹہ : پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب ، 100 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) : ملک کے یوم آزادی کے پیش نظر پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، آئی جی پولیس محمد عملش سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی. جشن آزادی کی تقریب میں 100 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دئے. یاد رہے کہ فراریوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں جس کے لیے بے جا اعلانات بھی کیے گئے. تاہم یوم آزادی کے موقع پر 100 سے زائد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے.