پاکستان کا یوم آزادی ، معروف سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اگست 2015 11:06

پاکستان کا یوم آزادی ، معروف سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں ..

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) : پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا ہے۔ پاکستانیوں کو جشن آزادی کا تحفہ دینے کے لیے عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کے سنگ جشن آزادی کی خوشیاں منا رہا ہے۔

(جاری ہے)

69ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے ایک نیا ڈوڈل متعارف کروادیا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی کا خاص تحفہ ہے۔

اس مرتبہ گوگل نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے لیے ڈوڈل میں لاہور کا شاہی قلعہ نمایاں کیا ہے، جبکہ گذشتہ برس گوگل نے یوم آزادی پر اسلام آباد میں واقع قومی یادگار یا پاکستان مونومنٹ کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام انٹرنیٹ صارفین کو 14اگست پر سرچ انجن کھولتے ہی گوگل کی جانب سے جشن آزادی کا پیغام موصول ہوجائے گا۔