ناروے سائیکل ریس ، پہلے مرحلے میں میزبان رائیڈر نے برتری حاصل کرلی

جمعہ 14 اگست 2015 11:27

ناروے سائیکل ریس ، پہلے مرحلے میں میزبان رائیڈر نے برتری حاصل کرلی

اوسلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اگست۔2015ء) ناروے میں جاری آرکٹک سائیکل ریس کے پہلے مرحلے میں میزبان ملک کے رائیڈرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

آرکٹک سائیکل ریس کے پہلے مرحلے میں دنیا بھر سے شامل ماہر ڈرائیورز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ سب نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے ۔ ناروے کے سائیکلسٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے ایونٹ میں برتری حاصل کر لی ۔