” اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں“ قوم کو 69واں یوم آزادی مبارک
یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں صدر‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف و دیگر کی شرکت‘ قوم کو آزادی کی مبارکباد ‘ ملک کو مسائل سے نکالنے کے عزم کا اظہار ،بچوں اور ملکی مقبول گلوکاروں کے ملی نغمے،تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی،سائرن بجائے گئے حصول پاکستان کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح‘ علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کی جدوجہد کو خراج تحسین
جمعہ 14 اگست 2015 11:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) ” اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں“ قوم کو 69واں یوم آزادی مبارک ہو‘ یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں صدر‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف و دیگر کی شرکت‘ قوم کو آزادی کی مبارکباد کے پیغامات‘ ملک کو مسائل سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا گیا‘ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ وطن کی تعمیر نو کے لئے ایسے ہی جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک آزادی کے وقت نوجوانوں میں تھی‘ حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے سرگرم ہے‘ پاکستان چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لئے مفید ہے‘ قوم اقتصادی راہداری منصوبے میں آنے والی رکاوٹیں ناکام بنا دے‘ سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے پر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘ قوم جشن آزادی کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین اور دہشت گردی کی وجہ سے گھر بار چھوڑنے والوں کو یاد رکھے۔
(جاری ہے)
برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کے علامہ اقبال کے خواب کو قائد اعظم نے تعبیر دی۔ قومی پرچم سربلند دیکھ کر اپنے بزرگوں کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ سرسید احمد خان نے علم کی شمع روشن کی۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے عظیم مملکت کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی تعمیر نو کے لئے ایسے ہی جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک آزادی کے وطن نوجوانوں میں تھی۔ ملک کو جہالت‘ غربت‘ بے روزگار‘ دہشت گردی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے ہمیں ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے سرسید احمد خان کے جذبے کے تحت جدید تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں اپنے ملک سے بدعنوان عناصر کا خاتمہ کرناہوگا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لئے حکومت تندہی سے کام کررہی ہے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لئے مفید ہے۔ قوم اقتصادی راہداری منصوبے میں آنے والی رکاوٹیں ناکام بنا دے۔ حکومت پاکستان اور مسلح افواج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں برداشت کا کلچر فروغ پارہا ہے حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی کے باعث عالمی برادری میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے۔ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا حامی ہے۔ سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے پر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سیلاب کی روک تھام کے لئے ہمیں مضبوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ قوم جشن آزادی کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو شریک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف گھر بار چھوڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا ہے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اولین ترجیح ہے۔ ہمیں عہد کرنا ہے کہ آئندہ برس کا یوم آزادی آج کے یوم آزادی سے کہیں بہتر اور شاندار ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.