قوم اقتصادی راہداری منصوبے میں آنے والی رکاوٹیں ناکام بنا دے‘ حکومت اور مسلح افواج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں‘ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی‘ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے‘ حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی کے باعث عالمی برادری میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں،مملکت خداداد کے قیام کے لئے بزرگوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں ، آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں
صدرمملکت ممنون حسین کاکنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب
جمعہ 14 اگست 2015 11:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) صدرمملکت ممنون حسین نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خداداد کے قیام کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں جن کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں‘ قوم اقتصادی راہداری منصوبے میں آنے والی رکاوٹیں ناکام بنا دے‘ حکومت اور مسلح افواج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں‘ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی‘ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے‘ حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی کے باعث عالمی برادری میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے۔
بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
جمعہ کو یہاں کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بزرگوں کی جدوجہد سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کے علامہ اقبال کے خواب کو قائد اعظم نے تعبیر دی۔ قومی پرچم سربلند دیکھ کر اپنے بزرگوں کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
سرسید احمد خان نے علم کی شمع روشن کی۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے عظیم مملکت کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی تعمیر نو کے لئے ایسے ہی جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک آزادی کے وطن نوجوانوں میں تھی۔ ملک کو جہالت‘ غربت‘ بے روزگار‘ دہشت گردی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے ہمیں ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے سرسید احمد خان کے جذبے کے تحت جدید تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں اپنے ملک سے بدعنوان عناصر کا خاتمہ کرناہوگا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لئے حکومت تندہی سے کام کررہی ہے۔پاکستان چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لئے مفید ہے۔ قوم اقتصادی راہداری منصوبے میں آنے والی رکاوٹیں ناکام بنا دے۔ حکومت پاکستان اور مسلح افواج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں برداشت کا کلچر فروغ پارہا ہے حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی کے باعث عالمی برادری میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے۔ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا حامی ہے۔ سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے پر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سیلاب کی روک تھام کے لئے ہمیں مضبوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ قوم جشن آزادی کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو شریک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف گھر بار چھوڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا ہے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اولین ترجیح ہے۔ ہمیں عہد کرنا ہے کہ آئندہ برس کا یوم آزادی آج کے یوم آزادی سے کہیں بہتر اور شاندار ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.