سری نگر : حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر سے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اگست 2015 11:45

سری نگر : حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر سے ..

سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) : پاکستان کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیر میں بھی منایا جا رہا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبو ضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی پر چم لہرا دیا .

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آسیہ اندرابی کے ہمراہ خواتین کا ایک گروپ بھی موجود تھا جنہوں نے آسیہ اندرابی کے ہمراہ آج پاکستان کے یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے پاکستانی ملی نغمے بھی گائے. واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آسیہ اندرابی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں.

متعلقہ عنوان :