محکمہ موسمیات کیبہاولپور ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر سمیت ملتان، ڈی جی خان، ، مردان، پشاور ،ژوب، میرپورخاص ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی

جمعہ 14 اگست 2015 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،ژوب، میرپورخاص ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ، ملک کیدیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ، ملتان، حیدرآباد، میرپور خاص ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں35 ملی میٹر جبکہ بہاولپور (سٹی32، ائیرپورٹ11)، ڈھاہلی30، اسلام آباد(بوکرہ25، گولڑہ 16، زیروپوائنٹ 03، سیدپور01)، سرگودھا11، چھور، کوہاٹ 08، چھاچھرو07، راولپنڈی(چکلالہ05، شمس آباد 03)، مری، نورپورتھل05، جوہر آباد 04، ، چراٹ، لاہور 03، گوجرانوالہ 02، بالاکوٹ، ملتان 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، سبی42، سکھر، تربت، رحیم یار خان، کوٹ ادو41، دادو، چلاس، شہید بینظیرآباد اور جیکب آباد میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔