عامرخان نے فلپائنی باکسرمینی پاکیو سے فائٹ کے لئے آمادگی ظاہرکردی

جمعہ 14 اگست 2015 12:10

عامرخان نے فلپائنی باکسرمینی پاکیو سے فائٹ کے لئے آمادگی ظاہرکردی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کی جانب سے چیلنج قبول نہ کئے جانے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے فلپائنی باکسر مینی پاکیو سے فائٹ لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ڈیلی مررکے مطابق عامر خان نے کہا کہ مے ویدر کی جانب سے ان کے چیلنج کو قبول نہ کئے جانے کے بعد انہیں فلپائنی باکسر مینی پاکیو کے ساتھ فائٹ کر کے خوشی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اگر فائٹ کی انعامی رقم پر اتفاق ہو جائے تو فلپائنی باکسر سے فائٹ ہو سکتی ہے۔عامرخان نے کہاکہ میں اورمینی پاکیو ایک ساتھ ٹریننگ کر چکے ہیں اور ہمارا ٹرینر بھی ایک ہی تھا اس لئے ہم دونوں ایک دوسرے کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔ مینی پاکیو سے مقابلہ تاریخ کے بہترین مقابلوں میں سے ایک ہوگا۔