ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کیلئے پس پر دہ وفاقی حکومت تک اپنی تین شرائط پہنچا دیں

جمعہ 14 اگست 2015 13:16

ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کیلئے پس پر دہ وفاقی حکومت تک اپنی تین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں پر لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفے واپس لینے کیلئے پس پردہ وفاقی حکومت تک اپنی تین شرائط پہنچا دیں۔ایم کیو ایم ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ان کی پہلی شرط کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی کا قیام ہے۔دوسری شرط ایم کیو ایم کارکنوں کی’ماورائے عدالت‘ ہلاکتوں کی جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات اور تیسری شرط مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ایک سو سے زائد کارکنوں کی رہائی ہے۔

خیا ل رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کچھ عرصہ قبل نگران کمیٹی کا مطالبہ منظور کر لیا تھا ، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ کمیٹی قائم نہ ہو سکی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کو راضی کرنے کیلئے نگران کمیٹی قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حکومت یقینی طور پر کمیٹی کی تشکیل پر غور کرے گی۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ندیم نصرت نے کہا کہ کمیٹی کا قیام حکومت کا ایک مثبت اشارہ ہو گا انہوں نے مشروط طور پراستعفے واپس لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے پتھر پر لکیرنہیں ہوتے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ہر رکن پارلیمنٹ کے استعفیٰ کے ساتھ جمع کرائے گئے 18 نکات میں سب کچھ تحریر ہے ہمارا کوئی دوسرا مطالبہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :