یوم آزادی ، 400سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم تھام لئے

جمعہ 14 اگست 2015 14:22

یوم آزادی ، 400سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم تھام لئے

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) یوم آزادی کے موقع پر 400سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم تھام لئے اور قومی دھارے میں شامل ہونے اور ریاست کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا،لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے ہمارے بھائی ہیں، قوم سبز ہلالی پرچم کیلئے لڑنے مرنے کو تیار ہے، وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرامن بلوچستان پروگرام پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے شکرگزار ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کو ان کے گھروں میں آباد کریں گے۔

جمعہ کویوم آزادی کے موقع پرکوئٹہ میں جشن آزادی کی پولیس لائنز میں تقریب ہوئی۔ جس میں موقع پر 400سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم تھام لئے، فراریوں نے اس موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے اور ریاست کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ تھے ۔تقریب میں وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس محمد عملیش اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہتھیار ڈال کر پاکستان زندہ باد کہنے والے ہمارے بھائی ہیں،ہتھیار ڈالنے والوں کو اپنا دوست، بھائی اور پاکستانی سمجھتے ہیں، قوم سبز ہلالی پرچم کیلئے لڑنے مرنے کو تیار ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرامن بلوچستان پروگرام پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے شکرگزار ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کو ان کے گھروں میں آباد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :