اسلام آباد، یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں چیئرمین سینٹ کی عدم شرکت

جمعہ 14 اگست 2015 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی نشست رکھی گئی تھی تاہم وہ تقریب میں شریک نہ ہوئے جس پر اس نشست پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو بٹھا دیا گیا۔ دریں اثناء وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہاتھ میں ایک تسبیح تھی جس پر وہ درود شریف پڑھتے رہے اور ان کی یہ تسبیح بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔