چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں‘ اقتصادی راہداری منصوبے سے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے‘ آنے والے دور میں نیوی کی اہمیت میں اضافہ ہوگا

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله کی یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 اگست 2015 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں‘ اقتصادی راہداری منصوبے سے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے‘ آنے والے دور میں نیوی کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاء الله نے کہا کہ پاک بحریہ کی جانب سے قوم کو یوم آزادی مبارک ہو۔

پاک بحریہ قوم کی خوشی میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ میزائل بوٹس پاکستان نیوی خود تیار کررہی ہے۔ نیوی ڈویلپمنٹ پروگرام خودانحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں آنے والے دنوں میں نیوی کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔