ہمیں آزادی جیسی نعمت کی قدر کرتے ہوئے قائد اعظم کے رہنماء اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا ، ہمیں ان کی قربانیوں کو بھی نہیں بھولنا جو اس ملک کی بقاء کیلئے دی گئیں ، خصوصی بچے ملک کا سرمایہ ہیں ، ان کی صحیح انداز میں تربیت کرکے ان کو بھی معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈویژن بیرسٹر عثمان ابراہیم کا فارا بی سینٹر سپیشل ایجوکیشن میں پرچم لہرانے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 14 اگست 2015 14:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈویژن بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ ہمیں آزادی جیسی نعمت کی قدر کرتے ہوئے قائد اعظم کے رہنماء اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا ، ہمیں ان کی قربانیوں کو بھی نہیں بھولنا جو اس ملک کی بقاء کیلئے دی گئیں ، خصوصی بچے بھی ملک کا سرمایہ ہیں ، ان کی صحیح انداز میں تربیت کرکے ان کو بھی معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فارا بی سینٹر سپیشل ایجوکیشن میں پرچم لہرانے کی تقریب کے موقع پر وزیر مملکت عثمان ابراہیم نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ان لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس کی بدولت ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ، آزادی جیسی نعمت کی قدر کرتے ہوئے قائداعظم کے رہنماء اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا تبھی پاکستان کی ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگا ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹریٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے تاکہ یہ بھی معاشرے کے کار آمد شہری بن سکیں ، فارابی سینٹر میں تقریب کے دوران خصوصی بچوں نے پرچم آزادی ، ملی نغمے ، ٹیبلوز اور اپنی بے مثال کارکردگی سے حاضرین کے دل موہ لئے ۔

متعلقہ عنوان :