ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز آج ہوں گے

جمعہ 14 اگست 2015 15:46

ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز آج ہوں گے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اگست۔2015ء) ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے کواٹرفائنلز آج کراچی میں کھیلے جائیں گے ، پاکستان کی تین ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے کواٹر فائنلز میں پاکستان کی 3 ، ہانگ کانگ کی 2 جبکہ ملائیشیا ، بھارت اور ایران کی 1،1 ٹیم مدمقابل ہوگی ۔ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان 2 نے پاکستان 4 کو اور پاکستان 3 نے پاکستان 1 کو شکست دی ۔ ہانگ کانگ نے بحرین کو 1 کے مقابلے میں 4 فریم سے زیر کیا ۔ بھارت 1 نے ہانگ کانگ 2 کو 2 کے مقابلے میں 4 فریم سے مات دی ، ملائیشیا نے بھارت 3 کو اورہانگ کانگ 1 نے سعودی عرب 2 کو شکست دے کر کواٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔