سپر ہیروز کے مقابلے میں اب سپر ہیروئن بھی میدان میں آ گئی

جمعہ 14 اگست 2015 16:03

سپر ہیروز کے مقابلے میں اب سپر ہیروئن بھی میدان میں آ گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) سپر ہیروز کے مقابلے میں اب سپر ہیروئن بھی میدان میں آ گئی، سپرگرل کے نام سے امریکی ٹی وی سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،بیٹ مین، سپرمین، آئرن مین، اسپائیڈر مین اور آنٹ مین کے بعداب میدان میں اتر رہی ہے سپر ہیروئن، ایکشن کے دیوانوں کیلئے سپرگرل کے نام سے امریکی ٹی وی سیریز تیار کرلی گئی، جس کا پہلا ٹریلر بھی منظر عام پر آ گیا،ٹی وی سیریز میں سپرمین جیسا کاسٹیوم پہنے ہوئے سپرگرل، سپرمین کی کزن کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنے بھرپور ایکشن سے مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آئیں گی،ڈرامے میں سپر گرل کا کردار میلسا بینوسٹ نبھائیں گی،سپرمین کی کزن کیا تہلکہ مچائیں گی، ا سکے لئے اکتوبر کا انتظار کرنا ہوگا، سپرگرل ڈرامہ سیریز اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔