فلم ”ہِٹ مین ،ایجنٹ47 “کا نیویارک میں شاندار پریمیئر

جمعہ 14 اگست 2015 16:10

فلم ”ہِٹ مین ،ایجنٹ47 “کا نیویارک میں شاندار پریمیئر

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)ہالی وڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپورنئی ایڈونچرڈرامہ فلم "ہِٹ مین ،ایجنٹ47 " کا نیویارک میں شاندار پریمیئر ہوا۔نیویارک کے ٹائم اسکوائر مووی تھیٹر میں پریمیئر کے موقع پر اسٹار کاسٹ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفلم کے مرکزی کردار ادکارروپرٹ فرینڈ،زیچری کوئینٹو اور ہانا وئیرمداحوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ اس فلم کی کہانی ڈنمارک کی گیم ڈولپر کمپنی IO Interactiveکی ویڈیو گیم "ہِٹ مین"سے ماخوذ دہشت ناک واقعات کے گِرد گھومتی ہے۔ بہادری اورنشانے بازی میں مہارت کے حیرت انگیز واقعات پر مبنی یہ فلم 21اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔