پشاور سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو سزائے موت پر شہدا کے لواحقین کا اطمینان کا اظہار ،سولہ دسمبر کو چھٹی کا بھی اعلان کیا جائے

جمعہ 14 اگست 2015 16:14

پشاور سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو سزائے موت پر شہدا کے لواحقین کا اطمینان ..

پشاور(92نیوز) شہداء آرمی پبلک سکول کے شہدا کے والدین نے مجرموں کو سزائے موت کے پروانے جاری ہونے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر مطالبات کے لئے اسلام آباد کا رخ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کے خون کے ساتھ بربریت اور سفاکی کا کھیل کھیلنے والے دہشت گردوں کے موت کے پروانوں پر آرمی چیف نے دستخط ثبت کئے تو شہداء کے والدین نے اطمینان کا سانس لیا شہداء کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں نے ملک کو متحد کرنے کےلئے جو قربانی دی اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

شہداء کے والدین نے اے پی ایس کے شہیدوں کی قربانیوں کو سرکاری سطح پرتسلیم کرانے اور دیگر مطالبات کےلئے اسلام آباد کا رخ کرلیا ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوئے۔ شہداء کے والدین کا موقف ہے کہ قیام پاکستان کےلئےمسلمانوں نے جان قربان کی تو اے پی ایس کے شہداء نے تعمیر و اتحاد پاکستان کےلئے جان کے نذرانے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :